پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیعلاقائی خبریں

جانشینی سرٹیفکیٹ،نادراکا عوام کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد:(نمائندہ سی این این اردو)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وراثتی جائیداد کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر جانشینی سرٹیفکیٹ کے لیے ملک بھر میں نادرا مراکز پر درخواست جمع کرانے کی سہولت مہیا کردی۔

ترجمان نادرا کے مطابق نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا ہے، وراثتی جائیداد کہیں بھی ہو، درخواست اب ملک بھر میں متعلقہ نادرا مراکز پر جمع کرائی جاسکتی ہے۔

نادرا کے 186 جانشینی سہولت مرکز اب ہر صوبے کی درخواستیں وصول کریں گے، یہ مراکز اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔

قانونی ورثا اپنی بایومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کرا سکتے ہیں، جبکہ بایومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پہلے سے موجود ہے۔

سابقہ طریقہ کار کے تحت جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبے میں جمع ہوتی تھی جہاں جائیداد واقع ہو۔

ترجمان کے مطابق نادرا ہیڈکوارٹرز نے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button