انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

جنوبی لبنان :اسرائیلی فوج کی شہریوں پرفائرنگ ، 22 شہید،124زخمی

بیروت(ویب ڈیسک ) جنگ بندی معاہدے کے تحت جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ڈیڈ لائن گزرنےکے بعد گھروں کو لوٹنے والے لبنانی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 افراد شہید ہوگئے۔

لبنانی حکومت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 124 افراد زخمی بھی ہوئے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق شہدا میں ایک فوجی اہلکار اور 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 19 سرحدی دیہاتوں میں اپنے گھروں کے لوٹنے والی شہریوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے اعلان کے باوجود گزشتہ صبح سے لبنانی شہریوں نے اسرائیلی اور لبنانی فوج کی ہدایت کے برعکس جنوبی لبنان میں اپنے علاقوں میں واپسی شروع کردی تھی۔

متعدد مقامات پر شہری لبنانی فوج کی جانب سے بنائے گئے چیک پوائنٹس اور رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اپنے علاقوں کی جانب جانے لگے تھے۔

مارون الراس کے علاقے میں لبنانی عوام اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں کے سامنے بھی آگئے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے درجنوں دیہات سے بےگھر کیے گئے لبنانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ابھی اپنے گھروں کو واپس نہیں آئیں۔ کیونکہ اسرائیلی فوج نے ابھی جنوبی لبنان سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں موجود رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button