پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ریفری تنازع،پاکستان،یواے ای میں میچ نہ ہونے کاامکان،محسن نقوی کی ہنگامی پریس

لاہور:(سلمان حسین)پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ریفری تنازع پرپاکستان،یواے ای میں میچ نہ ہونے کاامکان ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نکالنے کے مطالبے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) درمیانی راستہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، آئی سی سی کے اعلیٰ حکام نے تنازع کے حل کے لیے دبئی میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔

دبئی میں جاری اہم اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے نمائندے شریک ہیں، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہیں۔

file photo

ہنگامی اجلاس میں ’نو ہینڈ شیک‘ تنازع اور ریفری کے تبادلے کے معاملے پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس کے بعد میچ ریفری کو ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نو ہینڈ شیک معاملے پر پاکستان ٹیم سے معافی مانگ سکتے ہیں، معافی مانگنے کی صورت میں معاملہ ختم ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیم ہوٹل میں موجود
دریں اثنا، پاکستان کرکٹ ٹیم کو کمروں میں واپس جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مقابلہ آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حالیہ تنازع پر لاہور میں اہم پریس کانفرنس طلب کر لی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پریس کانفرنس کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔

پسِ منظر
ایشیا کپ کے 14 ستمبر کو ہونے والے چھٹے میچ میں یہ تنازع اُس وقت سامنے آیا جب میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر حریف کپتان سوریا کمار یادیو کو ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔

میچ کے اختتام پر بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی اسپورٹس مین اسپرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان ٹیم سے ’نو ہینڈ شیک‘ کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے کپتان سلمان علی آغا کو پوسٹ میچ پریذنٹیشن میں جانے سے منع کر دیا تھا۔

بعدازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی سی سی حکام کو خط لکھا، جس کے جواب میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتایا کہ ’نو ہینڈ شیک‘ میں اینڈی پائیکرافٹ کا کردار نہ ہونے کے برابر تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے مؤقف پر عدم اطمینان کرتے ہوئے آج دوسرا خط بھی آئی سی سی حکام کو لکھ دیا، جس میں باور کروایا گیا کہ اگر میچ ریفری کو ایونٹ سے نہ نکالا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کر دے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button