سندھ کے سکولوں میں اجرک،ٹوپی بطورتحفہ دینے، طلبہ کو مہمانوں کے استقبال کیلئے کھڑا کرنے پرپابندی
کراچی،(نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام)حکومت سندھ نے اسکولوں میں اجرک اور ٹوپی کے تحفے پر پابندی عائد کردی، سرکاری تقریبات میں تحائف کی روایت بھی ختم کرنے کی ہدایت کرتےہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت سندھ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سکولوں میں اجرک اور ٹوپی کےتحفے پر پابندی عائد کردی، اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کیلئے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کیلئے احکامات پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تمام ادارے پابندی کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہونگے۔
حکومت سندھ نے احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے مختلف سرکاری محکموں اور اسکولوں میں ہونے والی تقاریب میں مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کرنے کی روایت قدیم ہے جس پر اب پابندی عائد کردی گئی ہے۔



