انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

متحدہ عرب امارات نے 2025ء کو کمیونٹی کا سال قرار دیا، سفیر پاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، قونصل جنرل حسین محمد

دبئی( حافظ زاہد علی) سوشل سنٹرشارجہ میں خالد حسین چودھری کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام پروگرام میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی اور قونصل جنرل آف پاکستان حسین محمد کی بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ رانامحمد اقبال ممتاز بزنس مین متحدہ عرب امارات و نائب صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات و قونصلیٹ کے دیگر آفیسران میں ویزا قونصل نبیل رشید ،پریس قونصل محمد صالح ،ویلفئیر قونصل جنید مرتضی اور عمران شاہد ان کے ہمراہ تھے ۔
پروگرام میں 23 مارچ کا کیک بھی کاٹاگیا ۔پروگرام میں کثیر تعداد میں اووسیز پاکستانیز نے شرکت کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی نے کہا کہ 2025ء کو متحدہ عرب امارات کمیونٹی کا سال قرار دیا ہے جس کو ہم سراہتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، شارجہ سنٹر بھی کمیونٹی کیلئے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
قونصل جنرل آف پاکستان حسین محمد نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانی کی ہر طرح سے سپورٹ اور رہنمائی کر رہے ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔
اوورسیز پاکستانی اور سرمایہ کار پاکستان اثاثہ ہیں ان کے تعاون سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی۔اس موقع پر رانا محمد اقبال بزنس مین و نائب صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روزہ جسم کی زکوٰۃ ہے ہماری دعا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ہمیں اپنے ارد گرد بیوائوں غریبوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ ماہ رمضان اللہ تعالیٰ کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button