پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

صوابی:سابق سینیٹر مشتاق احمدکا بھائی ہمسائے کے ہاتھوں قتل

مقدمہ درج، حافظ نعیم، گنڈا پور کی شدید مذمت: بدترین درندگی، سابق سینیٹر

پشاور(ویب ڈیسک) صوابی کے علاقے گائوں احد خان کلے شیخ جانہ میں فائرنگ سے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی جاں بحق ہوگئے، شکیل احمدکی نماز جنازہ سہ پہر 3بجے گائوں کالو خان میں ادا کی گئی۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
ڈی پی او صوابی محمد اظہر نے کہا ہے کہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچائو کے لئے گئے تھے، بیچ بچائو کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ڈی پی او صوابی نے کہا کہ مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گائوں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ بڑے بھائی مجھے بہت عزیز تھے، یہ میرے دست و بازو تھے، یہ بدترین درندگی ہے۔ دوسری جانب میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی میں سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کی قتل کی مذمت کی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پر مشتاق احمد خان اور ان کی فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں، شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان سے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button