اداکارہ خوشبو کی طلاق کی تردید،یوٹیوبرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلموں اور سٹیج ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے لئے مشہور اداکارہ خوشبو خان نے اپنے شوہر ارباز خان سے طلاق کی خبروں کی تردید کر دی۔ معروف اداکارہ نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ ان کی طلاق سے متعلق خبریں بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
اپنی طلاق کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر خوشبو خان نے واضح الفاظ میں کہا میں ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہتی ہوں جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں تاکہ انہیں سبق ملے، یہ جو نئے یوٹیوبرز بنے ہیں، انہیں صحافت کا مطلب ہی نہیں پتا، ایسے لوگ صرف وائرل ہونے کے لئے غلط خبریں بناتے ہیں۔
انہوں نے ہمارے بارے میں طلاق کی افواہیں پھیلائیں جو بالکل درست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ارباز خان کے خلاف بات نہیں کی اور نہ کبھی کروں گی، آپ ارباز خان سے بھی پوچھ لیں، میں آج بھی ان کی بیوی ہوں ۔
اداکارہ کے اس بیان نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ ماضی میں خوشبو خان نے خود ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ارباز خان انہیں چھوڑ چکے ہیں اور وہ گزشتہ پانچ برسوں سے ان سے نہیں ملی ہیں۔



