پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

عید الفطرکب ؟محکمہ موسمیات کی چاند سے متعلق اہم پیش گوئی

چاند کی پیدائش 29مارچ کو3بجکر58منٹ پرہوگی ، 30مارچ کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا

لاہور(بیوروچیف)محکمہ موسمیات نے 31مارچ کو عید الفطر کی پیش گوئی کردی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 29مارچ کو3بجکر58منٹ پرہوگی ، 30مارچ اور29رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگا۔

اجلاس کے وقت چاند کی عمر27گھنٹے ہوگی، ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھاجاسکے گا، غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔

ترجمان نے بتایاہے کہ 30مارچ کوچاند نظرآنے کی توقع ہے، یکم شوال 31مارچ کوعیدہوگی، ماہ شوال کے چاند کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button