تازہ ترینفن اور فنکار

فلم ’’سکندر‘‘ عید پر ریلیز،سلمان کا ستارہ گردش میں؟

لندن:(تجزیہ:حسنین جمیل) سپر اسٹار سلمان خان کی فلم سکندر عید پر ریلیز ہو رہی ہے فلمساز ساجدناڈیا والا کے شاہکار کا کا فلم بینوں کو بے صبری سے انتطار ہے اسکی وجہ ایک بڑا فلمساز ساجد سپر اسٹار سلمان خان اور فلم کا رائٹر اور ہدایتکار اے مرگاس ہیں ۔
ان تینوں کے اشتراک کو ٹریڈ پنٹدت بہت اہم قرار دے رہے ہیں سلمان خان سپر اسٹار ہیں 2008 کی فلم وانٹد کے بعد سے مسلسل ایکشن فلمیں کر رہے ہیں اور ہر عید پر کوئی نہ کوئی فلموں کے حوالے سے دھماکہ ضرورکرتے ہیں۔

پچھلے چند برسوں سے سلمان خان کی کوئی فلم بلاک بلسٹر نہیں ہوئی اس دوران بھارت اور ٹائیگر 3 کامیاب رہیں مگر بلاک بلسٹر نہیں تھیں ، کسی کا بھائی کسی کی جان، ریس 3 اوسط درجے کی کامیابی حاصل کر سکیں جبکہ ٹیوب لائیٹ، رادھے، انتم فلاپ رہیں، لہذافلم سکندر سلمان کی بقا کا تعین کرے گی اگر سکندر بلاک بلسٹر ہو ئی تو سلمان خان کا سٹار ڈم بحال ہو جاے گا فلم ہٹ رہی تو اسٹارڈم کی عزت بنی رہی گی تاہم اوسط کامیابی کو ناکامی ہی سمجھا جاے گا لہذاسلمان خان کے لئے یہ فلم بہت اہم ہے جو ان کے فلمی مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

اے مرگاس بہت ہی قابل فلم میکر ہیں وہ ہندی اردو سینما کو گجنی اور ہالیڈے جیسی کامیاب ترین فلمیں دے چکے ہیں عامر خان کے ساتھ گجنی تو کلٹ فلم بن چکی ہے جبکہ اکشے کمار کے ساتھ ہالیڈے ایک بہترین سپر ڈپر ہٹ ایکشن فلم ہے اب وہ وہ سکندر میں سلمان خان کے ساتھ کیا کر تے ہیں اس کا انتظار ہے ۔

مرگاس کا تعلق جنوب سے ہے اور جنوب کے فلم میکر اس وقت بولی وڈ کی سمت درست کر رہے ہیں ، ایس ایس راجا مولی ، پرشنانت نیل سو کمار کے بعد اب نظریں اے مرگاس پر ٹکی ہوئی ہیں ، فلمساز ساجد بھی بچن پانڈے کی ناکامی کے بعد ایک بڑی کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔

سکندر کی پبلسٹی اچھی چل رہی ہے 3 گانے ریلیز ہو چکے ہیں گانے اچھے ہیں سکندر کا پلس پوائنٹ ہیروئین رشمکا ہے جو اینیمل ، پشپا 2 اور چھاوا کے ذریعے بلاک بلسٹر فلموں کی ہیٹ ٹرک کر چکی ہیں رشمکا بہت سندر اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو اب ہندی اردو فلم بینوں کی بھی پسند بن چکی ہیں، سکندر کو عید پر لگ بھگ دنیا بھر کے 6 ہزار سینماگھروں میں 30 مارچ کو ریلیز کیا جا رہا ہے ۔

بھارت سے پہلے دن 30 کروڑ اور دنیا بھر سے 40 کروڑ کے بزنس کی امید ہے اور اگر فلم عوام کو بھا گئی توبھارت سےفلم کا بزنس 400 کروڑ سے اوپر اور دنیا بھر سے 600 کروڑ تک جا سکتا ہے سلمان خان کسی صورت میں بھی بلاک بلسٹر کے علاوہ چھوٹی کامیابی کے خواش مند نہیں ہیں ، حرف آخر سلمان کا یہ آخر ی چانس ہے جس میں وہ جیت گئے تو شاہ رخ خان کے ہم پلہ ہوں گے اگر ہارگئے تو پھر ہندی اردو کے ٹاپ 5 سپر سٹارز میں شامل نہیں رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button