پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:خاتون اور نوجوان کی خودکشی،3پراسرار لاشیں برآمد

غازی آباد میں ناصرہ، شمالی چھاؤنی میں فہیم نے زندگی کا خاتمہ کر لیا،ننکانہ میں لین دین پر خود کو آگ لگانے والا معمر شخص چل بسا

لاہور (بیوروچیف)صوبائی دارالحکومت میں خودکشیوں سمیت مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق غازی آباد تاجپورہ میں 30 سالہ خاتون ناصرہ زوجہ نوید نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ شمالی چھاؤنی میں 19سالہ نوجوان فہیم ضیاء نے پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ادھر نواب ٹاؤن سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ فیکٹری ایریا غازی روڈ پر 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ چوکی سوئے آصل میں 65 سالہ ملنگ بابا مردہ حالت میں پایا گیا، بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب ننکانہ صاحب میں تھانہ سیدوالہ کی حدود میں لین دین کے تنازع پر خود سوزی کرنے والا 70 سالہ بزرگ زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے علی چن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق اشرف اور حق نواز نے فوارہ چوک میں واقع ان کی دکان کو سیل کروایا اور بروکری کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کیے۔

مدعی کے مطابق ملزموں نے میرے والد سے گھر کا اشٹام بھی اپنے نام کروایا اور مزید پیسوں کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے کہ انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر خوسوزی کر لی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاریوں کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button