لاہور:(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کے نائب قاصد حسنین نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی ماری کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
نائب قاصد حسنین جسٹس جواد حسن کے ساتھ 25سال سے فرائض سر انجام دے رہا تھا
عینی شاہد کے مطابق حسنین نے سحری کے بعد پولیس اہلکار کو کہا کہ آپ جاؤ اور رائفل مجھے دیدو۔
نائب قاصد نے خود کو کمرے میں بند کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
جسٹس جواد حسن واقعہ کا سنتے ہی راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئے ۔
جسٹس جواد حسن اسوقت راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دے رہے تھے
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول جسٹس جواد حسن کے گھر موجودہیں۔



