لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے مختلف مقامات سے سے نومولود سمیت 6افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق نشتر کالونی سے50 سالہ شخص گاڑی میں مردہ حالت میں ملا جس کی شناخت جاوید اسلم کے نام سے ہوئی جو نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔فیکٹری ایریا سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی ۔ کوٹ لکھپت میں فٹ پاتھ کنارے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔مون مارکیٹ کے قریب سے50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا۔ داتا دربار گیٹ نمبر 5 لنگر خانے سے 65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں ملا۔شادمان کے علاقے سے بےہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔
Related Articles
آزاد کشمیر میں عوامی مسائل نظرانداز، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اقتدار کی سیاست میں مصروف ہیں: حافظ نعیم الرحمان
14 گھنٹے ago
درگاہوں پر حاضری سے روح کو تازگی ملتی ہے، صوفیائے کرام نے اسلام کا پیغام عام کیا: گورنر پنجاب
14 گھنٹے ago

