پاکستانتازہ ترینکاروبار

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روزبڑا اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کو بھی فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت مزید 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے تک جا پہنچی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا بھی مہنگا ہو کر 2 لاکھ 15 ہزار 570 روپے میں فروخت ہوا۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 623 ڈالر سے بڑھ کر 2 ہزار 631 ڈالر ہو گئی۔فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3250 روپے اور 2786 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ مسلسل تین روز سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ مزید 3 ہزار 600 روپے بڑھ گئے تھے۔18 نومبر کو 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئے تھے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button