انٹر نیشنلتازہ ترین

لبنان : اسرائیلی ڈرون حملے، 6 شہری شہید ،2زخمی

شہر بقاع کے علاقے شہارہ میں ڈرون حملہ کیا گیا ،کارروائی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور کھلی جارحیت ہے: حزب اﷲ

بیروت(ویب ڈیسک) لبنان میں اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدہ کے باوجود ڈرون حملے جاری ہیں ، 6 شہری شہید ،2زخمی ہوگئے ۔شہر بقاع کے علاقے شہارہ میں ڈرون حملہ کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی شہر بقاع کے علاقے شہارہ میں ڈرون حملہ کر کے 6 افراد کو شہید اور 2 کو زخمی کردیایہ حملہ 27 نومبر 2024ء میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

حزب اللہ کے عہدیدار ابراہیم موسوی نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور کھلی جارحیت ہے۔یاد رہے کہ امریکا اور فرانس کے تعاون سے 27 نومبر 2024ء کو یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ حزب اللہ اور اسرائیلی افواج جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹ جائیں گے اور علاقے میں صرف لبنان کی فوج اور پیرا ملٹری موجود رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button