پاکستانتازہ ترینکاروبار

محرم میں لنگر کا اہتمام،چینی اور چکن مافیا سرگرم،قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور:( بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)محرم الحرام میں چینی اورچکن مافیا مزید متحرک ہوگیا،قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔محرم کی وجہ سے طلب میں اضافے کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 16روپے اضافے سے498روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 11روپے اضافے سے344روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت249روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

دوسری جانب مختلف مقامات پر برائلر گوشت کی مقررہ نرخوں کی بجائے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری رہا ۔پانچ روز میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طو ر پر66روپے اضافہ ہوا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button