پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

نیٹ میٹرنگ: 47ہزار سے زائد درخواستیں التوا کا شکار

اسلام آباد ،کراچی ،گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ریجن میں بھی درخواستیں زیر التوا

اسلام آباد :(ویب ڈیسک) مہنگی بجلی کے باعث صارفین کی بڑی تعداد نیشنل گرڈ سے منہ موڑنے لگی اور شمسی توانائی کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا جبکہ سولر انرجی کی نیٹ میٹرنگ درخواستیں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت سے بھی زیادہ ہوگئیں۔

58میگا واٹ سے زائد کی 47ہزار 42 درخواستیں ڈسکوز کے پاس زیر التوا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیپرا دستاویز کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 46 ہزار میگاواٹ تک ہے جبکہ 58 ہزار 822میگا واٹ کی نیٹ میٹرنگ درخواستیں منظوری کی منتظر ہیں۔

سب سے زیادہ 1363 درخواستیں اسلام آباد ریجن میں زیر التوا ہیں جن میں 12 ہزار 276میگا واٹ کی نیٹ میٹرنگ کیلئے استدعا کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد کی 773نیٹ میٹرنگ درخواستیں زیرالتوا ہیں اور گوجرانوالہ ریجن میں 6282 میگاواٹ کی 117 ، لاہور ریجن میں 6143میگا واٹ کی 699جبکہ فیصل آباد ریجن میں12 ہزار 399 میگاواٹ صلاحیت کی 871 نیٹ میٹرنگ درخواستیں التوا کا شکار ہیں ۔

دستاویز کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے نرخ زیادہ ہونے سمیت دیگروجوہات کے باعث کمپنیاں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں۔ نیپرا نے بڑے منصوبے لگانے کے بجائے عام سولر صارفین کی حوصلہ افزائی کرنے اور نظرثانی شدہ متوازن ٹیرف سٹرکچر بنانے پر بھی زور دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button