پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 37زخمی

قلات میں 2 بسیں ٹکرا گئیں، 6افراد جاں بحق، 20زخمی،کلرکہار کے قریب بس الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق،مانانوالہ میں2نوجوان چل بسے

کوئٹہ،راولپنڈی،مانانوالہ(ویب ڈیسک )ضلع قلات کے علاقے ریج میں دو بسیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا گیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ بس راولپنڈی سے وہاڑی جا رہی تھی اور اس میں 30 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں اور موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چار افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کے باعث پیش آیا۔

مانانوالہ جی ٹی روڈ پر فیروزوٹواں کے قریب مزدا ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث 2نوجوان لقمہ اجل بن گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مزدا ٹرک یو ٹرن لے رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار موٹرسائیکل ٹکرا گئی اور دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت 26 سالہ شرافت ولد مقصود اور 22 سالہ مان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button