ٹھٹھہ(ویب ڈیسک )سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں گھارو کے قریب دھند کے باعث 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر گھارو کے قریب اتوار کو صبح دھند کے باعث پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 ٹرک اور کاروں سمیت 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔رپورٹ کے مطابق 14 زخمیوں کو مقامی افراد نےاپنی مدد آپ کے تحت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں پر مزید 2 زخمی دم توڑ گئے جب کہ 4 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا۔



