پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پشاورمیں واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر گروپ ایڈمن مشتاق احمد کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

پشاور (ویب ڈیسک )پشاور میں ایک شخص کو مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپ نکالنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ مقتول ایک کمیونٹی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن تھا جسے مبینہ طور پر ایک شخص کو گروپ سے نکالنے پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

مقتول مشتاق احمد کو جمعرات کی شام پشاور میں گولی مار کر قتل کیا گیا، پولیس دستاویزات کے مطابق اشفاق نامی شخص پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقتول کے بھائی کے ایک بیان کے مطابق مشتاق نے مبینہ طور پر کسی معاملے پر بحث کے بعد اشفاق کو واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فریقین نے ملاقات کرنے اور صلح کرانے کا انتظام کیا تھا لیکن اشفاق بندوق لے کر آیا اور فائرنگ کرکے اس کے بھائی کو قتل کر دیا۔

بیان کے مطابق اشفاق واٹس ایپ گروپ سے ہٹائے جانے پر ناراض تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button