پاکستانتازہ ترینصحت

پی آئی سی لاہورکے ڈاکٹر ہاسٹل میں آتشزدگی،ایک ملازم زخمی،وزیر صحت کا تحقیقات کاحکم

لاہور:(بیوروچیف) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور کے ڈاکٹر ہاسٹل میں آگ لگ گئی، ایک ملازم زخمی ہوگیا ،آتشزدگی کے بعد خوف وہراس پھیل گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔

دوسری جانب ایم ایس پی آئی سی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے اِس واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ ہاسٹل میں آگ لگنے سے ہسپتال ملازم محمد حارث زخمی ہوا ۔

ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے ہاسٹل کے کمرے میں پھنسے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا اور آگ پر قابو پا لیا ۔

دریں اثنا صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر بلال محی الدین، ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ اور ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

خواجہ سلمان رفیق نے زخمی حارث کی عیادت کی اور ایم ایس پی آئی سی سے واقعہ کی تفصیلات بارے بریفنگ لی

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ریسکیو کی ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر یاور، نیورو سرجنز و دیگر ماہرین کی سربراہی میں زخمی کا علاج و معالجہ جاری ہے،

زخمی حارث کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button