پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
چھوٹے قدکے بڑے فنکار جاوید کوڈو کا انتقال،مداح سوگوار
لاہور:(کلچرل رپورٹر)فلم ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکارجاوید کوڈو انتقال کرگئے وہ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔جادید کوڈو کے انتقال پر مداح اور ساتھی فنکار سوگوار ہوگئے۔
جاوید کوڈوکی نماز جنازہ آج اداکی جائیگی جاوید کوڈو اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے شہرت پانے والے اداکار ہیں، جو 45 سال سے میڈیا انڈسٹری کی خدمت کر رہے تھے اور اب تک اسٹیج ڈراموں سمیت 150 فلموں اور ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔
جاوید کوڈو نے کئی قابل ذکر پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں ”عینک والا جن“ اور ”آشیانہ“ شامل ہیں۔
مداحوں نے مشہور اداکار کاشف محمود کی پروڈیوس کردہ ہٹ ڈرامہ سیریل ”آشیانہ“ میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا تھا۔
اداکار کوڈو متعدد بیماریوں میں مبتلا رہے ہیں برین ہیمرج ہوا اور مفلوج ہو گئے، اس کے علاوہ دل کی بیماری میں بھی مبتلا رہے ہوں۔ پیٹ کی سرجری بھی ہوئی



