لاہور:(بیوروچیف)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
ڈیفنس بی میں افضل سے1 لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں ذیشان سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں رشید سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں عامر سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون
ہنجروال میں ممتاز سے80ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نصیر آباد اور لوئرمال سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاؤن مصطفی ٹاؤن اور قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔



