پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

جان محمد بروہی گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گلشن معمار میں سیرت النبیﷺ کانفرنس

کراچی:(ایجوکیشن رپورٹر ) سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دو روزہ کانفرنس کا انعقاد جان محمد بروہی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن معمار میں ہوا۔ جس میں کالج کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کانفرنس کے پہلے مرحلے میں حسن قراءت ، نعت اور تقریری مقابلہ ہوا جس میں طالبات نے بھرپور حصہ لیااور آقائے نامدار کی سیرت اور شان بیان کرکےاس روح پرور محفل کی روحانیت میں اضافہ کیا ۔

jaan muhammad brohi college-1

اس پر نور محفل کی مہمان خصوصی معروف نعت خواں پروفیسر سارہ معین نے اپنی خوبصورت آواز میں حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی کی اور بہت ہی پرسوز انداز میں دعائیں کی اور محفل کی خوبصورتی میں اضافہ کیا۔

jaan muhammad brohi college-2

سیرت کانفرنس کی روح رواں کالج کی پرنسپل نیلم مشتاق نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو اسناد سے نوازا اور طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر اسلامی اقتدار کو پروان چڑھائیں اور اقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے اوصاف پر عمل کر کے اپنی زندگی کو آنےوالی نسل کے ,لیئے عملی نمونہ بنائیں۔

jaan muhammad brohi college-3

انہوں نے اس پروگرام کی انچارج پروفیسر شازیہ منصور اور ان کی ٹیم کے ارکان پروفیسر روبینہ اور پروفیسر غیاث صاحب کی انتھک محنت سے پروگرام کو کامیاب بنانے کی تعریف کی ۔

jaan muhammad brohi college-4
کانفرنس کے دوسرے روز ختم نبوت کے موضوع پر روشنی ڈالنے اور سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرنے کے لیے معروف دینی اور علمی درسگاہ جامعۃ الرشید کے مولانا محمد علی ظفر نے خطاب کیا۔

jaan muhammad brohi college-5
انہوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ختم رسل ہونے پر مدلل دلائل دیے اور ایمان افروز خطاب سے طالبات اور حاضرین کے بنیادی معلومات میں اضافہ کیا۔

jaan muhammad brohi college-6
پروگرام کے اختتام پر کالج کی پرنسپل نیلم مشتاق صاحبہ نے مہمانان گرامی، کالج کے اسٹاف اور طالبات کا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کے انعقاد کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button