ہارون آباد،سوتیلی ماں نے 4بچوں کو زہر دیدیا،ایک جاں بحق
3بچ گئے،متاثرہ بچے والد اور سوتیلی ماںکے ہمراہ گھر میں رہائش پذیر تھے
ہارون آباد( نمائندہ سی این این اردو)سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر چار بچوں کو زہر دے دیا، دو سالہ بچہ جاں بحق، 3بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر تھانہ صدر ہارون آبادکی حدود میں دل دہلا دینے والے واقعہ میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر چار معصوم بچوں کو زہریلی مٹھائی کھلا دی،جس کے نتیجے میں دو سالہ بچہ ابراہیم جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر تین بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
متاثر بچوںکی شناخت 10 سالہ نور فاطمہ ،8سالہ ایمان فاطمہ،5سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ فورٹ عباس روڈ ڈاہرانوالہ پر واقع عیسی پٹرولیم کے قریب پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے اپنے والد اور سوتیلی ماں کے ہمراہ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بچوں کے والد نے کچھ عرصہ قبل اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی، جس کے بعد بچے سوتیلی ماں کے زیر سایہ پرورش پا رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع کے باعث بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی، جس سے دو سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔



