انٹر نیشنلتازہ ترین

ٹرمپ کابینہ کے نامزد ارکان کو بم حملوں کی دھمکیاں

وزارت دفاع، ہائوسنگ، زراعت اور لیبر سمیت اقوام متحدہ کیلئے سفیر بھی شامل

واشنگٹن (وب ڈیسک ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کی بعض شخصیات کو بم حملوں اور کچل دینے کے واقعات میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کابینہ اور وائٹ ہائوس میں اپنی ٹیم کے لیے جن افراد کو نامزد کیا ہے ان میں سے بیشتر افراد کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیے گئے کم از کم 9افراد کو بم حملوں یا کچل دینے کے واقعات میں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جن افراد کو دھمکیاں ملیں ان میں وزارت دفاع، ہائوسنگ، زراعت اور لیبر سمیت اقوام متحدہ کے لیے امریکہ کے نامزد سفیر بھی شامل ہیں۔
ٹرمپ کی اقتدار منتقلی ٹیم کی ممبر کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کی نئی ٹیم کے نامزد افراد کو یا ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں ملی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیاں اور تشدد کی کارروائیاں ہمیں نہیں روک سکتیں اور صدر ٹرمپ اس کی مثال ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button