سوئٹزرلینڈ:پاکستان کی ثالثی میں امریکہ ،ایران مذاکرات شروع

برگن سٹاک:(ویب ڈیسک )اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت پاکستان اور قطر کی ثالثی میں تکنیکی سطح پر مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم سمیت امریکا اور ایران کے وفود سوئٹزرلینڈ میں کانفرنس ہال میں پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان نے فریقین کا استقبال کیا، امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف شامل ہیں جبکہ ایرانی وفد میں پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل ہیں۔
امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات شروع ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تنازع کے سفارتی حل کے لیے ہمیں اختیارات دیے ہیں، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایرانی جوہری پروگرام سمیت تمام امور حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز نے بہترین قیادت اور اس موقع پر مذاکرات کی بہترین صلاحیت کا مظاہر کیا، جس پر انہیں سراہتے ہیں۔
جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستان اور بھارت میں میرے زندگی کے دو انتہائی اہم ترین لوگ ہیں، بھارت سے میری اہلیہ ہیں اور پاکستان سے فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں اور گزشتہ 3 ماہ کے دوران میں نے جتنی بات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی ہے شاید ہی کسی اور سے کی ہو۔



