انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

2025:یورپ میں تباہ کن جنگیں، طاعون، خلائی مخلوق کا خطرہ:بابا وانگا،نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیاں

لاہور(ویب ڈیسک ) بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق حیران کن پیشگوئیاں کی تھیں۔بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہوا تھا اور انہوں نے 5079ء تک کی پیشگوئیاں کی تھیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کا انتقال 1566 میں ہوا تھا لیکن انہوں نے ہٹلر کے عروج، امریکی صدر کینیڈن کے قتل اور کورونا وبا سے متعلق پیشگوئیاں کی تھیں جو درست ثابت ہوئیں۔بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ 2025میں یورپ ہنگامہ آرائی کا مرکز بنے گا، طاعون کی وبا پھیلے گی اور یہ قدیم طاعون دشمنوں سے بھی بدتر ہو گا، اس سال تباہ کن واقعات برطانیہ اور براعظم یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔یورپ میں تنازعات کی وجہ سے عالمی آفت شروع ہو گی۔ دنیا میں خلائی مخلوق کے آنے کا خطرہ ہوگا۔کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا ۔ انسان 2028 تک زہرہ پر جائے گا۔ 2170 میں دنیا میں شدید قحط، 3005 میں انسان مریخ پر ہوگا اور وہاں جنگ ہوگی۔ 3797 سےزمین کی تباہی کا آغاز ہو گا اور 5079 کائنات کے خاتمے کا سال ہوگا۔نوسٹرا ڈیمس نے 2025ء کیلئے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپ میں یورپ میں ظالمانہ جنگیں ہوں گی، برطانیہ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، قدیم طاعون کی بحالی ہوگی۔ برازیل میں آتش فشاں پھٹنے کا امکان اور مہلک سیلاب آئے گا، روس یوکرین تنازع ختم ہوجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button