پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

5 اگست سے ’’عمران خان آزاد کرو‘‘ تحریک کا آغاز

تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور مسعود کی زیرصدارت اہم اجلاس، ہر ضلع و تحصیل میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائیگی،عہدیدار نامزد

لاہور:(بیوروچیف)تحریک انصاف شمالی پنجاب نےپانچ اگست سے شروع ہونے والی ’’عمران خان آزاد کرو‘‘ تحریک شروع کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی۔ تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور مسعود نے پیٹرن انچیف عمران خان کی رہائی کے لیے شمالی پنجاب کے ہر ضلع میں مانیٹرنگ، موبلائزیشن اور کو آرڈینیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ضلعی قیادت کے ساتھ مل کر تحریک کے سلسلے میں بھرپور عوامی مہم چلائیں گی ۔

تیمور مسعود کی صدارت میں شمالی پنجاب کے عہدے داران کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان آزاد کرو تحریک پانچ اگست کو شروع کی جائے گی،اس کیلئے شمالی پنجاب کے ہر ضلع و تحصیل میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی ،عوامی رابطہ مہم کے لیے اٹک اور تلہ گنگ میں ملک یاسر پتوالی، فیاض تبسم اور یاسر جمال ،راولپنڈی میٹروپولیٹن میں ملک عظیم، طیبہ راجہ، مسلم شہزاد، راولپنڈی شہر میں زبیر خان ،وجاہت قیوم عباسی،

پروین رحمانی اور حافظ زاہد، مری میں سردار منصور، حسنین سنبل جہلم میں فرخ محمود سیال ،رضوان دانی، محمد افضل، چکوال میں افتاب احمد ساہی ،ملک حماد احتشام کیانی، میانوالی میں غلام دستگیر ،ساجدہ بیگم، خوشاب میں ارسلان منچ ،زوہیب عمر ،سرگودھا میں انصر اقبال ہراج، طاہر عزیز باجوہ، سرگودھا میٹروپولیٹین میں ذیشان احمد رانجھا

بھکر میں انصر اقبال ہراج ،فرخ محمود سیال ،نصیر احمد نصریوی قیادت کریں گے ، تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے گی، کارنر میٹنگز کا انعقاد اور ڈور ٹو ڈور مہم شروع کی جائیگی ،عوامی رابطہ کاری مقامی ایم این ایز، ایم پی ایز،ٹکٹ ہولڈر اورتنظیم کے عہدے داران کی قیادت میں کی جائے گی۔

ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ٹاسک سونپے گئے ہیں کہ وہ عوامی رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ عوامی طاقت کا بھی مظاہرہ کریں ۔ رپورٹ صدر شمالی پنجاب کی جانب سے اعلی قیادت کو بھجوائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button