لاہور(بیوروچیف)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
باغبانپورہ میں یونس سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں امتیاز سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں حبیب سے1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،
اسلام پورہ میں جعفر سے 1لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں نواز سے1لاکھ 10ہزار روپےموبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
ڈیفنس اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس شادمان اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔



