پاکستانتازہ ترینسپورٹس

بھارت کا آئندہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

حکومت جو بھی کہے گی، ہم کرینگے، نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا

لاہور ( سلمان حسین ) بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے آئندہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا اور پاکستان آخری بار 13۔2012ء کے سیزن میں دو طرفہ سیریز میں آمنے سامنے آئے تھے، بھارت نے آخری بار 2008ء میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
راجیو شکلا نے کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ اب نہیں کھیلی جائے گی۔ راجیو شکلا نے کہا کہ ہم پہلگام حملے کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو بھی کہے گی ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب آئی سی سی ایونٹ کی بات آتی ہے تو ہم آئی سی سی کی مصروفیت کی وجہ سے کھیلتے ہیں۔
آئی سی سی کو بھی معلوم ہے کہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سیکیا نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ برادری پہلگام میں دہشتگرد حملے میں بے گناہ جانوں کے المناک نقصان سے شدید صدمے اور غم کا سامنا کر رہی ہے۔دوسری طرف پہلگام واقعہ پر سپورٹس سٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی لائیو سٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹا دیں۔
فینکوڈ نامی سپورٹس سٹریمنگ چینل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں ڈیجیٹل سٹریمنگ پارٹنر تھا تاہم اب انہوں نے اب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فوری طور پر نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button