لاہور:(بیورورچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو ہسپتال لاہور پہنچی گئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کندھے میں درد کے باعث میو ہسپتال پہنچیں، جہاں اس وقت اُن کی ایم آر آئی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ہسپتال میں موجود تھیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے طبی معائنےکے بعد میو ہسپتال سے واپس روانہ ہوگئیں
وزیراعلیٰ پنجاب نے عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی ہسپتال کے کاؤنٹر سے خود بنوائی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کو کندھے میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں انکی ایم آر آئی کی گئی، وزیراعلیٰ نے کسی مہنگے پرائیویٹ ہسپتال کی بجائے میو ہسپتال جانے پر ہی اصرار کیا۔



