پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

مری: 2 گروپوں میں فائرنگ ، مال روڈ میدان جنگ ،بھگدڑسے متعددسیاح زخمی

متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دکانداروں نے دکانیں بند کردیں،پولیس کی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش

مری :(ویب ڈیسک) مری میں جی پی او چوک میں 2 گروپوں میں شدید لڑائی کے بعد مال روڈ میدان جنگ بن گیا، دونوں جانب سے شدید فائرنگ اور پتھرا ئوکیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک مری میں 2 گروپوں کے درمیان شدید لڑائی اور دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مال روڈ میدان جنگ بن گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ مال روڈ پر بھگدڑ مچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کھلے عام فائرنگ کی، جس سے موقع پر موجود سیاحوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ جھڑپ کے دوران کئی سیاح فیملیز محفوظ مقامات کی جانب دوڑتی رہیں،بھگدڑسے کئی سیاح زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مقامی دکانداروں نے حفاظتی طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔ پولیس موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم کشیدگی کے باعث علاقے میں بدستور خوف کا ماحول برقرار ہے۔ واقعے کے بعد شہری اور سیاح انتظامیہ سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button