انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
ایران نے مشروط جوہری مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی
یورینیم افزودگی ایران کی سرخ لکیروں میں سے ہے، مشیر علی اکبر ولایتی
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے پیر کو اس بات کی تصدیق کی کہ تہران یورینیم کی افزودگی روکنے سے مشروط جوہری مذاکرات کو مسترد کرتا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق علی اکبر ولایتی نے تہران میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہا کہ افزودگی ایران کی سرخ لکیروں میں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کو افزودگی روکنے سے مشروط کیا جانا ہے تو ایسے مذاکرات بالکل نہیں ہوں گے۔



