لاہور ( سلمان حسین) عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی پاکستان کےشاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں قومی کیوئسٹ شاہد آفتاب نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔
انہوں نے رائونڈ 16 میں بھارتی حریف پارس گپتا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔



