پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاکاروبار

سوئی ناردرن کا کمپریسر کے استعمال پر کنکشن منقطع،میٹر اتارنے کا انتباہ

لاہور:(بیوروچیف) سوئی ناردرن نے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کمپریسر کے استعمال کے روک تھام کے لئے کنکشنز کی نگرانی کریں گی۔ ابتدائی کارروائی کے طور پر کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کا کنکشن 15 روز کے لیے منقطع کیا جائے گا اور اس کے بعد صارف حلف نامہ جمع کروانے پر کنکشن بحال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اگر صارف وارننگ کے باوجود دوبارہ کمپریسر استعمال کرتے پکڑے گئے تو ان کا میٹر تین ماہ کے لیے اتار دیا جائے گا۔ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گیس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور بعض علاقوں میں پریشر کم ہونے پر صارف کمپریسر استعمال کرتے ہیں، جس سے نہ صرف خطرات بڑھ جاتے ہیں بلکہ کئی گھروں کی گیس کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔

سوئی ناردرن حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ کمپریسر استعمال کرنے کے بجائے پریشر میں کمی کی شکایت درج کروائیں تاکہ گیس کی محفوظ اور موثر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button