پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

منشیات سمگلنگ: تعلیمی اداروں کے اطراف، شہروں میں کریک ڈائون

خاتون سمیت 7ملزم گرفتار ، 1کروڑ 23لاکھ کی 17.8کلو منشیات برآمد

لاہور ( بیور وچیف/سید ظہیر نقوی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا۔ اس دوران 4مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر کے 1کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17.8کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
اے این ایف کی خصوصی ٹیم نے اسلام آباد کے کاک پل کے قریب دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 2.4کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
اسی طرح فاروق اعظم کالونی اٹک میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار ملزم سے 400گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کر رہے تھے۔
اے این ایف کی ٹیم نے علامہ اقبال ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں ایک گاڑی سے 12کلوگرام ویڈ برآمد کی اور 2ملزمان کو گرفتار کیا، اسی طرح موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک مسافر خاتون اور مرد سے 3کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997ء کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اے این ایف کے ترجمان نے اس کارروائی کے دوران منشیات کی سمگلنگ اور پھیلائو کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button