انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

اے او ٹی ایس کلچرل نائٹ،جاپانی سفیر اکاماتسو شویچی کی شرکت

بزنس مین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں: جاپانی سفیر، جاپان دنیا میں معاشی، ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی کا شاندار ماڈل ہے: سید ندیم شاہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) ایسوسی ایشن آف اوورسیز ٹیکنیکل اسکالرشپس (AOTS) اور اے بی کے ڈوسوکئی کے زیر اہتمام کلچرل نائٹ کی شاندار تقریب منعقد کی گئی ۔ دلکش اور یادگار تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماتسو شویچی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ،ان کی اہلیہ سابق صدر کوئٹہ چلتن لائنز کلب خدیجہ ندیم،پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈاور پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چیئرمین سید فیروز شاہ سمیت بزنس مینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

شاندارتقریب کے میزبان ایسوسی ایشن آف اوورسیز ٹیکنیکل اسکالرشپس (AOTS) جاپان، لاہور ریجنل سنٹرکے چیئرمین نبیل ہاشمی نے معزز مہمانوں کو تقریب میں شرکت کرنے پرخوش آمدید کہا ۔

جاپان کے سفیر اکاماتسو شویچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل پروگرام باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں، جاپان اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات امن، ترقیاتی تعاون اور خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں،دونوں ممالک کے بزنس مین اور سرمایہ کار ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جاپان اور پاکستان کے درمیان معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

جاپان کے سفیر اکاماتسو شویچی نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کی حمایت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایسوسی ایشن آف اوورسیز ٹیکنیکل اسکالرشپس جاپان، لاہور ریجنل سنٹرکے چیئرمین نبیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کیلئے خیر سگالی کا رشتہ ہے۔

پاکستانی حکومت کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز شاہ نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے کہا کہ جاپان دنیا بھر میں معاشی، ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی کا ایک شاندار ماڈل بن چکا ہے، جہاں مادی ترقی کے ساتھ انسانی اقدار کا احترام بھی نظر آتا ہے لہٰذاپاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں معیشت، تعلیم، صحت، پولیس ریفارمز، سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ، ماحولیات، ٹریفک نظام اور شہری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے جاپانی ماڈل اور ٹیکنالوجی کو اپنا کران شعبوں میں جدید اصلاحات لائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button