پاکستانتازہ ترینصحت

اسلام آباد، مظفر آباد میں بارش، گلگت شدید برفباری، پارہ گر گیا

بابو سر ٹاپ، خنجر اب پاس، اہم راستے برفباری سے بند، لاہور میں آج بارش متوقع

لاہور ، اسلام آباد ، مظفر آباد(ویب ڈیسک ) لاہور ، اسلام آباد وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے ۔ جی ٹین سیکٹر میں ژالہ باری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈی آئی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے ساتھ برفباری سے پہاڑوں نے ایک بار پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
مظفر آباد سمیت قرب و جوار میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ظاہر کیا گیا ۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے اور سفر میں رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خطے میں درجہ حرارت منفی 14 سنٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔بابوسر ٹاپ اور خنجراب پاس سمیت اہم راستے برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سفر میں خلل پڑ رہا ہے۔
حکام نے تصدیق کی خنجراب پاس پر متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ رانڈو کے مقام پر چٹان گرنے سے بلتستان روڈ بلاک ہوگئی ہے، سڑک کو آج ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ہنزہ، نگر، غذر، سکردو، شگر اور گھانچے اضلاع میں 16 نومبر تک شدید برف باری جاری رہنے کا انتباہ دیا ہے اور رہائشیوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button