پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم تبدیل کرنیکی منظوری

آفس کیلئے بلیوکلرکا پینٹ کوٹ ،فیلڈ سٹاف کیلئے جرسی، ریفلیکٹرشامل

لاہور ( بیوروچیف) ٹریفک پولیس لاہورکی یونیفارم تبدیل کردی گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
ٹریفک پولیس کے آفس اور فیلڈ سٹاف کی یونیفارم الگ الگ ہو گی۔آفس سٹاف یونیفارم میں بلیو کلر کا پینٹ کوٹ شامل ہوگا۔
ٹریفک پولیس کے فیلڈ سٹاف کیلئے جرسی اور ریفلیکٹر کا یونیفارم ہو گا۔
یونیفارم تبدیلی کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے الیکٹرک کار دینے کی تقریب میں نئے یونیفارم کی منظوری دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button