پاکستانتازہ ترینسپورٹس

محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی خصوصی تقریب

لاہور ( سلمان حسین) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات ہوئی، سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی اور سیکرٹری دفاع بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے محسن نقوی کو کھیل کے فروغ کے لیے گراں قدر خدماتپر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سری لنکا کرکٹ نے کولمبو آمد پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی۔
محسن نقوی نے شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور پلئیرز کے عزم و جذبے کو سراہا۔
میچ سے قبل محسن نقوی کا قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button