PSL 11انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

پی ایس ایل ،تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت،کون سی اہم شرط عائد؟

لاہور:(سلمان حسین)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل 11) کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔


تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

انہوں نے لکھا کہ ابھی ابھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں بھی عوام کی شرکت کے لیے ان کی منظوری حاصل کر لی ہے۔

mohsin-naqvi

محسن نقوی نے لکھا کہ تماشائیوں کے اسٹیڈیم آنے کے حوالے سے ایک شرط کفایت شعاری رکھی گئی ہے۔ تماشائیوں سے گزارش ہے وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں یا ایندھن کو کم سے کم استعمال کریں۔

وزیرداخلہ نے پی ایس ایل پلے آف میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ اب پلے آف کے مقابلے مزید دلچسپ ہوں گے۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اجازت دینے کے معاملے پر وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔

محسن نقوی نے وزیراعظم کو سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے تماشائیوں کے اسٹیڈیم سے متعلق فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں تماشائیوں کو اجازت دینے کا مسلسل مطالبہ کیا جارہا تھا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button