تازہ ترینفن اور فنکار

پاکستانی گلوکار اور موسیقارمجھ سے جلتے ہیں: چاہت فتح علی خان

لندن(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنی منفرد گلوکاری اور مختلف گانوں کو ریمکس بنا کر گانے سے مشہور چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی گلوکار اور موسیقار ان سے حسد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ بھارتی لیجنڈ گلوکار، پروڈیوسر، اور ہدایت کار تو ان کی تعریف کر رہے ہیں، چاہت نے مقبول بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کا نام لے کر کہا کہ وہ بھی ان کی گائیکی سے خوش ہیں لیکن پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اینکرز ان کی پذیرائی کیوں نہیں کرتے اور ہمیشہ ان سے جلتے کیوں ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے مشورہ دیا کہ حسد چھوڑ کر خوش رہیں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے کیرئیر کے ڈھائی سال میں انہوں نے 48 گانے ریلیز کیے ہیں اور مزید 5 گانے جلد ریلیز کئے جائیں گے جس کے بعد ان کے گانو ں کی نصف سنچری مکمل ہوجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کام پر توجہ دینے میں ہی خوشی ہے جیسا کہ وہ خود کر رہے ہیں۔ دوسروں کے خلاف بات کرنا یا حسد کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button