بھارت:مغلیہ دورکی شاہی جامع مسجد کے سروے پر تنازع،6افراد جان سے گئے
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سنبھل میں مغلیہ دور میں تعمیر کی گئی شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔
مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چراغ گویل نے بتایا کے اتوار کو ہونے والے تصادم کے دوران تقریباً 20 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
تصادم حکومتی سروے ٹیم کے شاہی جامع مسجد میں داخلے کے دوران پیش آیا،تصادم کے بعد 25 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔
سروے مقامی عدالت میں ایک ہندو پنڈت کی جانب سے مسجد کے مندر کی جگہ پر قائم کیے جانے کے بعد دعوے کے بعد کیا گیا، ان کی جانب سے درخواست کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد عدالت کی جانب سے مسجد کے سروے کا حکم دیا گیا۔
مسجد کا پہلا سروے 19 نومبر کو جبکہ دوسرا اس کے چار روز بعد کیا گیا جس میں تصاویر اور ویڈیو بنائی گئی جس نے لوگوں کو اشتعال دلایا۔تاریخ کا مطالعہ کرنے والوں کے مطابق سنبھل میں شاہی جامع مسجد 1526 میں مغل بادشاہ بابر اور ہمایوں کے دور دوران تعمیر کی گئی تھی ۔



