پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

ادارے مفت کی تنخواہیں نہ لیں،مولاناادریس کے قاتل پکڑیں: فضل الرحمٰن،جمعہ کومظاہروں کا اعلان

انہیں جرأت کیسی ہوتی علما کو مرتد کہتے،آئندہ لائحہ عمل کراچی میں دونگا:شیخ ادریس کی رہائشگاہ پرخطاب

 

چارسدہ:(ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں شیخ ادریس کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ادارے مفت کی تنخواہیں نہ لیں،مولانا شیخ ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔

شیخ ادریس کی جدائی امت مسلمہ کے لیے صدمہ ہے،پوری امت ان کی شہادت پر دکھی ہے، اﷲ اپنی قدرت سے ظالموں سے شیخ ادریس کا انتقام لے گا، شیخ امن کی تلاش میں بدامنی کا شکار ہو گئے،جس نے پوری زندگی امن کا پیغام دیا آج وہ سفاکیت کا شکار ہوگیا۔مولانا شیخ ادریس شہید کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہااداروں کا فرض ہےشہید ادریس کے قاتلوں کو گرفتار کریں، جمعہ کونماز کے بعد ملک بھر میں شیخ ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہرے کریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل کراچی کے جلسے میں دوں گا۔

ہم نے ملک کو بچایا ہے، علمائے کرام پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے اپنے قائدین کے جنازے اٹھائے ہیں، میں نے باجوڑ میں 80 جنازے اٹھائے، کراچی سے لے کر باجوڑ تک کتنے علمائے کرام شہید ہوئے، ہمارے علماء اﷲ کے دین اور امن کے لیے کھڑے تھے، ہم اپنا ہاتھ کسی مسلمان کے خون سے نہیں رنگیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فسادی خون ریزی کر رہے ہیں، اسرائیل دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے، انہیں جرأت کیسی ہوتی ہے ہمارے جید علما کو مرتد کہتے ہیں، علماء کو مرتد کہنا اپنے آپ کو مرتد کہنا ہے، جماعت علمائے اسلام کو مرتد کہنا دلیل ہے کہ تم خود مرتد اور قاتل ہو۔ ہم ملک کو امن کا گہوارہ اور دین اسلام کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، اختلاف رائے ہے تو آئیں بات کریں، اختلاف رائے پر کسی مسلمان کا قتل جہالت ہے، ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان کے اندر اسلحہ اٹھانا ناجائز ہے۔

، علمائے کرام کو شہید کرنے والے چند بھگوڑے ہیں، جوان جذباتی نعروں میں نہ آئیں، وقار اور محبت کا رویہ اپنا لو، ہم برداشت کرلیں گے لیکن جب وقت پلٹے کا تم برداشت نہیں کر سکو گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button