انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترین

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ،ہر تیاری، کوشش کا محور خطے میں امن کا فروغ: پاک فوج

راولپنڈی: (ویب ڈیسک)معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر پاک افواج، خصوصاً پاک فضائیہ، قومی دفاع کی ایک فیصلہ کن اور تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔

معرکہ حق نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، ادارہ جاتی عزم کو مزید مستحکم کیا اور پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیا۔پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، سمارٹ سسٹمز اور niche و disruptive صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔

ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک موثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا ہے۔معرکہ حق کے دوران انجام دیئے گئے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد، غیر معمولی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے۔پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد، حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا۔

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جبکہ اس کی مسلح افواج ذمہ دارانہ اور پختہ سٹریٹجک سوچ کی حامل ہیں۔پاکستانی مسلح افواج کی ہر تیاری، ہر کوشش اور ہر صلاحیت کا محور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا فروغ ہے۔پاکستان کے لئے امن ہمیشہ عزت، وقار اور خودمختار برابری کے اصولوں سے جڑا رہا ہے۔پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال اور دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔

پاکستانی مسلح افواج مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید صلاحیتوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔پاک افواج مستقبل کے جنگی ماحول کے لئے پہلے سے زیادہ تیار، مرکوز اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمنانہ عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔

معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button