انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستانی خواتین کی چھکوں،چوکوں کی برسات،زمبابوے کو ریکارڈ206رنزسے شکست

لاہور:(سلمان حسین)پاکستان ویمن نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوین ویمن کو 206 رنز سے ہرادیا۔ 343 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یہ رنز کے اعتبار سے پاکستان ویمن کی سب سے بڑی فتح ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمن کی اوپنر گل فیروزہ اور صدف شمس نے پہلی وکٹ پر 189 رنز بنائے۔

گل فیروزہ 100 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ صدف شمس نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، صدف ویمن ون ڈے میں مسلسل چار اننگز میں ففٹی پلس اسکور کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

ان دونوں اوپنرز کے علاوہ صدرہ امین 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں اور پاکستان ویمن نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 343 رنز بنائے۔

زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے: پاکستان ٹیم کی دونوں اوپنرز نے سنچریاں بنا ڈالیں

جواب میں زمبابوے کی ٹیم 137رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پسی پنوڈیا 33 اور متنگ وندو 29 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے 3 جبکہ عروب شاہ، مومنہ ریاست اور رامین شمیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button