انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

جنرل این ایس راجہ سبرامنی نئے بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کرشنا سوامی بحری سربراہ مقرر

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامنی کو نیا چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کر دیا ہے، جو 30مئی کو ریٹائر ہونے والے جنرل انیل چوہان کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این ایس راجہ سبرامنی وزارتِ دفاع کے عسکری امور کے محکمے کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔
دوسری جانب وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن کو بھارتی بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مئی کو اپنی مدت مکمل کرنے والے ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔
کرشنا سوامی ناتھن اس وقت مغربی بحری کمان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button