لاہور (بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) پنجاب حکومت نے Punjab Police میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے 4 ڈی آئی جیز سمیت متعدد سینئر پولیس افسران کی نئی تعیناتیاں کر دی ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر عبدالقادر قمر کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سینٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سلیمان سلطان رانا کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سینٹرل پولیس آفس کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اسی طرح ذیشان اصغر کو کمانڈنٹ پولیس انٹیلی جنس اسکول لاہور جبکہ محبوب رشید کو ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سینٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل شہزاد کو اے آئی جی لاجسٹکس سی پی او پنجاب تعینات کیا گیا، جبکہ محمد عبداللہ لک کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس پنجاب کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی لاہور میں محمد راشد کو ایس ایس پی/آر او تعینات کیا گیا ہے، جبکہ کیپٹن (ر) وحید محمود کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
احمد نواز شاہ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد، شاہد احمد خان کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور، اور حسن جہانگیر کو ایس ایس پی CCD راولپنڈی ریجن تعینات کیا گیا ہے۔
مزید تبادلوں کے مطابق بینش فاطمہ کو ایس پی آپریشنز چکوال، ریاض ناز کو ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی جبکہ اختر علی کو ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں تنویر احمد ملک کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، جبکہ سید محمود الحسن کو لاہور ہائیکورٹ میں ایس پی سکیورٹی ٹو تعینات کر دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس میں حالیہ تقرر و تبادلوں کو انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور محکمانہ کارکردگی بہتر کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔



