انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

انگلینڈ: بلدیاتی انتخابات حکمران لیبر پارٹی کو شکست

لندن (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بھاری نقصان، 1300سے زائد نشستوں پر شکست ہوگئی، ویلز میں بھی لیبر کو تاریخی ناکامی کا سامنا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت ریفارم یوکے2 روایتی بڑی جماعتوں کو پچھاڑ کر سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آ گئی ہے۔
برطانیہ کی5ہزار سے زائد بلدیاتی نشستوں میں سے ساڑھے 4ہزار نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق ریفارم یو کے 1400سے زائد نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انگلینڈ میں ریفارم پارٹی1400سے زائد سیٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ لیبر پارٹی انگلینڈ میں927سیٹوں کے سا تھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نائجل فراج کی دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے نے لیبر پارٹی سے اس کے دہائیوں کے مضبوط گڑھ بھی چھین لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارٹرپول میں ریفارم یو کے نے تمام 12نشستیں جیت لیں۔
جبکہ ، ہالٹن میں ریفارم یوکے نے15نشستیں اپنے نام کر لیں۔ اس کے علاوہ ویگن میں بھی لیبر کو 20نشستوں کا نقصان جبکہ ریفارم کو 23نشستیں مل گئیں۔
کنزرویٹو پارٹی کے ووٹر بھی بڑی تعداد میں ریفارم یو کے کی طرف متوجہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی کی شکست کے بعد وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت پر مزید سوال اٹھ گئے اور ان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
رپورٹس کے مطابق کیئر اسٹارمر نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ استعفیٰ دے کر ملک کو افراتفری میں نہیں ڈالیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button