انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

مذاکرات ناکام ہوئے تو ’’پراجیکٹ فریڈم پلس‘‘ شروع کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن / غزہ / بیروت (ویب  ڈیسک) Donald Trump نے ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ’’پراجیکٹ فریڈم پلس‘‘ کے نام سے نئے آپریشن کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امن مذاکرات آگے نہ بڑھے تو امریکہ آبنائے ہرمز میں بڑا اقدام کر سکتا ہے۔

امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو امریکہ ’’پراجیکٹ فریڈم‘‘ کی جانب واپس جا سکتا ہے، تاہم اس بار یہ ’’پراجیکٹ فریڈم پلس‘‘ ہوگا۔ ٹرمپ نے اس ممکنہ آپریشن کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا، تاہم ان کے بیان نے خطے میں نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ سے ’’پراجیکٹ فریڈم‘‘ نہ کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد آپریشن کو مؤخر کیا گیا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہیں اور ایرانی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں جبکہ فوجی دباؤ اور معاشی پابندیوں کے ذریعے تہران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ایران کے ڈرون نیٹ ورک پر نئی پابندیاں

ادھر امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے ہتھیاروں کے پروگرام میں معاونت کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کا مقصد ان نیٹ ورکس کو توڑنا ہے جو ایران کے ’’شاہد ڈرون‘‘ پروگرام میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

امریکی حکام نے الزام عائد کیا کہ چین اور ہانگ کانگ میں قائم بعض کمپنیاں ایران کو حساس آلات اور خام مال فراہم کر رہی تھیں، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت ممنوعہ تصور کیے جاتے ہیں۔

امریکہ، ایران مذاکرات اسلام آباد میں بحال ہونے کا امکان

امریکی اخبار The Wall Street Journal کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے Islamabad میں بحال ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں فریق ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت ایک ماہ پر محیط مذاکراتی فریم ورک ترتیب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور افزودہ یورینیم ذخائر کو تیسرے ملک منتقل کرنے جیسے اہم معاملات زیر غور آئیں گے، تاہم پابندیوں میں نرمی کے معاملے پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔

لبنان اور غزہ میں اسرائیلی حملے جاری

دوسری جانب Israel کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں تازہ فضائی حملوں میں مزید 31 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ کے شاطی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 فلسطینی زخمی ہوئے، جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پاکستان کا اسرائیلی اقدامات پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب Asim Iftikhar Ahmad نے مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنایا جائے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button